دارالافتاء جامعہ بنوريہ عالميہ | Darulifta Madrasa Jamia Binoria

دار الافتاء والقضاء

مدارس دينيہ كے عوام سے روابط كے معاملے ميں دار الافتاء والقضاء كو كليدى حيثيت حاصل ہے دار الافتاء والقضاء کے احباب کی شب و روز محنت کے نتیجے میں جلد ہی دار الافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ نے نمایاں مقام حاصل کیا اور خوش قسمتى سے ملك پاكستان كے بعض حصوں ميں شرعى عدالتيں قائم ہيں ان سے استفادہ كرتے ہوئے جامعہ بنوريہ كے مفتيان كرام نے ملك كے نامور قضاۃ اور شرعى بينچ كے ججز سے باقاعدہ پنچايت ، ثالثى ، حكم اور قضاء كى تربيت حاصل كى اس كے بعد دار الافتاء کو دار الافتاء و القضاء کی حیثیت دے دی گئی لوگوں کے پنچائتی فیصلوں اور جرگوں کے معاملات میں دار الافتاء کو ایک شرعی عدالت کی حیثیت حاصل ہے اور الحمد للہ بڑے بڑے کاروباری معاملات اور پیچیدہ خاندانی جھگڑے اس طرح خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹائے جاتے ہیں کہ فریقین جو دست و گریبان ہوکر آتے ہیں شیر و شکر ہوکر گلے ملتے ہوئے واپس جاتے ہیں

moncler outlet usa Moncler outlet hermes outlet prada outlet gucci outlet dior outlet lv outlet chloe outlet